18 ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 29 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18ویں قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 29 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 28 مارچ کو شام پانچ بجے حمیدی ہال میں منعقد ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ میں پہلی ٹاپ پانچ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوئٹہ میں کھیلی جانے والی نیشنل گیمز میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ کا فائنل 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

Leave a Reply