2016 ء کی پہلی ششماہی کے دوران سلک بینک لمیٹڈ کو 889 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) 30 جون 2016 ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران سلک بینک لمیٹڈ کو 889 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل ہوا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 441 فیصد زائد ہے۔ سلک بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس نفع 536 ملیں روپے رہا ہے۔ رپورٹ …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) 30 جون 2016 ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران سلک بینک لمیٹڈ کو 889 ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل ہوا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 441 فیصد زائد ہے۔ سلک بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بینک کا قبل از ٹیکس نفع 536 ملیں روپے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینک کے اثاثہ جات میں مجموعی طور پر 11 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے بینک کے منافع میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply