21رکنی قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے( کل ) کو سری لنکا کو لمبو کے لئے روانہ ہوگی

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):21رکنی قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے( کل) جمعرات کو سری لنکا کو لمبو کے لئے روانہ ہوگی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ ورلڈ کپ میں 16 کھلاڑی اور پانچ افیشل جمعرات کو سری لنکاروانہ جائیں گے۔انہوں …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):21رکنی قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے( کل) جمعرات کو سری لنکا کو لمبو کے لئے روانہ ہوگی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ ورلڈ کپ میں 16 کھلاڑی اور پانچ افیشل جمعرات کو سری لنکاروانہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت نیمرا رفیق کرے گی جبکہ ایشا فیصل نائب کپتان ہوں گی۔

دیگر کھلاڑیوں میں شمائلہ کرن، رمشا بشیر،قندیل فاطمہ، سمیرا ملک، خوریہ ملک، مریم جہانگیر، نصرت بتول،رابعہ ہاشمی ،بشری اشرف مہرین علی،نشہ بحش، نور فاطمہ آرمین طارق اور بسمہ حسین شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں طاہر محمود بٹ ہیڈ کوچ ابرار شاہ کوچ ،سیدہ شنزہ سلطان فزیو، رباب زہرہ ٹرینر اور وسیم احمد بطور میڈیا مینیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہے جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا ،امریکہ اور اسٹریلیا شامل ہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کب بھارت میں 11 نومبر سے جاری ہے جبکہ پاکستان کے میچز سری لنکا کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ورلڈکپ میں اپناپہلا میچ21رکنی قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے کل جمعرات کو سری لنکا کو لمبو کے لئے روانہ ہوگی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ کہ ورلڈ کپ میں 16 کھلاڑی اور پانچ افیشل جمعرات کو سری لنکاروانہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت نیمرا رفیق کرے گی جبکہ ایشا فیصل نائب کپتان ہوں گی۔

دیگر کھلاڑیوں میں شمائلہ کرن، رمشا بشیر،قندیل فاطمہ، سمیرا ملک، خوریہ ملک، مریم جہانگیر، نصرت بتول،رابعہ ہاشمی ،بشری اشرف مہرین علی،نشہ بحش، نور فاطمہ آرمین طارق اور بسمہ حسین شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں طاہر محمود بٹ ہیڈ کوچ ابرار شاہ کوچ ،سیدہ شنزہ سلطان فزیو، رباب زہرہ ٹرینر اور وسیم احمد بطور میڈیا مینیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہے جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا ،امریکہ اور اسٹریلیا شامل ہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کب بھارت میں 11 نومبر سے جاری ہے جبکہ پاکستان کے میچز سری لنکا کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ورلڈکپ میں اپناپہلا میچ 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا،دوسرے میچ میں قومی خواتین ٹیم 16 نومبر کو بھارتی خواتین ٹیم کے مد مقابل ہوں گی،پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

اسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ 19 نومبر جبکہ پاکستان کا اخر لیگ میچ امریکہ کے خلاف 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔22 نومبر کو دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ایونٹ کے لیے باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہم نے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا اس کے بعد انہی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے جن میں سے 16 باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جو کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کا یہ پہلا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ہے اور امید ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کاٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔usd_ex 15 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا،دوسرے میچ میں قومی خواتین ٹیم 16 نومبر کو بھارتی خواتین ٹیم کے مد مقابل ہوں گی،پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔اسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ 19 نومبر جبکہ پاکستان کا اخر لیگ میچ امریکہ کے خلاف 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔22 نومبر کو دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ایونٹ کے لیے باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہم نے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا اس کے بعد انہی کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے گئے جن میں سے 16 باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جو کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کا یہ پہلا ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ ہے اور امید ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کاٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

مزید خبریں