23 مارچ کا دن ہمیں مضبوط قوم کی طرح کام کرنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی یاد دلاتا ہے‘ شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں مضبوط قوم کی طرح کام کرنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ کوروناوائرس نے پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں مضبوط قوم کی طرح کام کرنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ کوروناوائرس نے پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج کھڑا کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے ہاتھ ملا کر ایک مضبوط قوم کی طرح کام کریں اور ملک کو کورونا فری پاکستان بنائیں۔