چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 543 کیسیز، 4مریض ہسپتالوں میں ، ایک مریضں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ،کوویڈ۔19 کے 32 ہزار 239 ٹیسٹ کیے گئے

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 543 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 4 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 543 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 4 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 کے 32 ہزار 239 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 940, پنجاب میں 12 ہزار 184, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 53, اسلام آباد میں 4 ہزار 678, بلوچستان میں 1 ہزار 254,گلگت بلتستان میں 506، آزاد کشمیر میں 624 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 497 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوویڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکوویڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 98 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 825 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 731, بلوچستان میں 15 ہزار 281, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 787، اسلام آباد میں 16 ہزار 611, خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 811، پنجاب میں 99 ہزار 479 اور سندھ میں 1 لاکھ 37 ہزار 106 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 484 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 499 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 235 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 260 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 182 اموات،بلوچستان میں 146اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 88 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 74 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 35 لاکھ 48 ہزار 476 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 708 مریض زیر علاج ہیں۔