اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 62 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں …
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1792 کیس ، 62 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اس کے بعد زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 62 اموات ہوئیں جن میں سے 31 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 792 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 62 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 50 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 12 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرپر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 46 فیصد،اسلام آباد میں 44 فیصد،لاہور میں 31 فیصد اور پشاور میں 27 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر راولپنڈی میں 41 فیصد، ملتان میں 39 فیصد,ایبٹ آباد میں 39 فیصد اور پشاور میں 58 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 34 ہزار 772 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 322, پنجاب میں 14 ہزار 857, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 415, اسلام آباد میں 3 ہزار 916, بلوچستان میں 356,گلگت بلتستان میں 412, آزاد کشمیر میں 497 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 85 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 296 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 491 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 968 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 8 ہزار 2، بلوچستان میں 17 ہزار 926،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827، اسلام آباد میں 36 ہزار 257، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 183، پنجاب میں 1 لاکھ 31 ہزار 933 اور سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 840 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 333 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 3 ہزار 638 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 546 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 391 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 179 اموات، گلگت بلتستان میں 99 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 206 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 63 لاکھ 36 ہزار 113 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 615 ہسپتالوں میں 2 ہزار 925 مریض زیر علاج ہیں








