25 سال بعد درگئی ریلوے ٹریک بحال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد

پشاور۔24مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25 سال کے طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میںعمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکندیا تک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگر رکائوٹیںہٹائیںتو30اپریل سے نوشہر-درگئی شٹل ٹرین چلائیںگے۔انہوںنے کہاکہ پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارملازمتوں کے موقع پیدا کئے …

پشاور۔24مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25 سال کے طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میںعمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکندیا تک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگر رکائوٹیںہٹائیںتو30اپریل سے نوشہر-درگئی شٹل ٹرین چلائیںگے۔انہوںنے کہاکہ پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارملازمتوں کے موقع پیدا کئے ہیں، کوہاٹ سے ٹل تک بھی ریل چلائیںگے،عمران خان کی حکومت میں ریل گاڑی کا پہیہ چلاہے اور ریلوے ملک کی معیشت کے استحکام میںبھرپورکرداراداکریگا۔انہوںنے کہاکہ چین کے ساتھ 14سال قبل میں نے ہی ML-Iکا آغاز کیاتھا اور اب میرے ہی وزارت کے دوران یہ پائیہ تکمیل تک پہنچے گا،ML-Iکی تکمیل سے راولپنڈی اور کراچی کاراستہ انتہائی سرعت سے طے ہوگا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میںٹوررازم کے فروغ کیلئے4 لوکوموٹیودیئے جارہے ہیںجبکہ خیبرپختونخوامیں پرانی تمام ٹریک یاٹرین بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سے درخواست کریںگے کہ ریلوے ٹریک میںپڑی رکائوٹیںختم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشہرہ ، مردان،تخت بھائی اوردرگئی ریلوے ٹریک کامعائنہ کرنے سے قبل میڈیاکے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے سیاسی امورعلی محمدخان بھی موجودتھے’وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ آلودگی کاخاتمہ اوراقتصادی راہداری میںریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے سے 10ارب روپے بچت کاہدف رکھاگیاہے جس میں 4 ارب روپے کی بچت حاصل کر لی گئی ہے اور آئندہ سال6 ارب روپے مزیدبچت کرکے اپنا ہدف پوراکریںگے،پورے ملک میںریلوے ٹریک پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سندھ اورخیبرپختونخوامیںمزید تین تین ٹرینیں لیکرآرہے ہیں’انہوں نے کہاکہ بلاول قومی ہیروکی بجائے اب قومی زیروبن گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میںاب یاچوررہیںگے یاچوکیداررہیںگے۔وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ ہم نے جمہوری اقدار کوبھی زندہ رکھنا ہے،جب ہم نے ٹرین مارچ کا فیصلہ کیا توہمیںٹرین مارچ نہیںکرنے دیا مگرآج ہم بلاول کوٹرین فراہم کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج جن کوہم نے ٹرین دی ہے وہ بھی اپنے گریبان میںجھانکیںکہ بے نظیربھٹوکی شہادت کے دوران چلنے والی ٹرینیں بند ہوگئی تھیںمگرماضی کی حکومتوںنے اس کی بحالی کودرخوراعتناہی نہیںسمجھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply