27اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیاتھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی بربریت کے باوجود آزادی کی شمع روشن رکھی ہوئی ہے اور ان …

مظفرآباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیاتھا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی بربریت کے باوجود آزادی کی شمع روشن رکھی ہوئی ہے اور ان کا جذبہ آزادی نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی، قربانیوں اور بھارتی مظالم کے باوجود ان کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت، حوصلے اور آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی مظالم کشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ ان شا اللہ ایک دن پوری ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گی۔

 

مزید خبریں