27ویں آئینی ترمیم قومی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے،بلال اظہرکیانی

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم قومی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے ریاستی اداروں کو تقویت ملے گی، انصاف کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ترمیم پورے پارلیمانی …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم قومی اور عوامی خوشحالی کی ضامن ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے ریاستی اداروں کو تقویت ملے گی، انصاف کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔

بلال اظہرکیانی نے کہا کہ ترمیم پورے پارلیمانی اور آئینی عملسے  گزری، جس میں دو تہائی اکثریت اور اتفاق رائے سے منظور ہونے سے پہلے طویل بحث و مباحثہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تحت نئی آئینی عدالت کے قیام سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 243 کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات قومی دفاعی فریم ورک کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم ایک مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ لائے گی جبکہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بھی بہتر بنائے گی۔ اپوزیشن کی تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرمملکت نے کہا کہ اپوزیشن کا قومی مفاد سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، یہ لوگ ایوان میں اہم ترامیم میں حصہ لینے کے بجائے ٹی وی پر بیان بازی کو ترجیح دیتے ہیں۔