35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب نے 16گولڈ میڈلز جیت لئے

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب نے 16گولڈ میڈلز جیت لئے۔ ووشو میں زیب حسنین نے 85کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ گرلز ووشو میں مریم رفیق نے مائنس 56کلوگرام میں واپڈا کی صاحبہ یوسف کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پنجاب اب تک فینسنگ میں 4، ووشو میں 4،کراٹے میں 3، ریسلنگ میں 2بیڈمنٹن میں ایک ، جمناسٹک میں ایک اور ویٹ …

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب نے 16گولڈ میڈلز جیت لئے۔ ووشو میں زیب حسنین نے 85کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ گرلز ووشو میں مریم رفیق نے مائنس 56کلوگرام میں واپڈا کی صاحبہ یوسف کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پنجاب اب تک فینسنگ میں 4، ووشو میں 4،کراٹے میں 3، ریسلنگ میں 2بیڈمنٹن میں ایک ، جمناسٹک میں ایک اور ویٹ لفٹنگ میں ایک گولڈمیڈل اپنے نام کرچکا ہے ۔

اسی طر ح ویٹ لفٹنگ میں پنجاب کے فرقان بٹ نے 89کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ گرلز ہاکی میں پنجاب نے سلور میڈل جیت لیا۔ ووشو میں پنجاب کے ارحم جاوید نے مائنس65 کلوگرام کیٹیگری میں سلور،محمد آصف نے مائنس 85 کلوگرام کیٹیگری میں سلور،محمد علی نے مائنس 57 کلوگرام کیٹیگری میں براؤنز اورعبدالرحمن نے مائنس 52 کلوگرام کیٹیگری میں براؤنز میڈل جیت لئے۔

ویٹ لفٹنگ110کلوگرام کیٹیگری میں اسامہ بٹ نے براؤنز حاصل کیا جبکہ ہینڈ بال ویمن میں پنجاب نے براؤنز میڈل جیت لیا۔