35 ویں نیشنل گیمز میں تھرو بال کے نمائشی مقابلے شروع

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں تھرو بال کے نمائشی مقابلے شروع ہوگئے، سیکرٹری کلچر سیاحت خیر محمد کلور نے افتتاح کیا۔ اس موقع پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، ویمن ونگ صدر فائزہ عامر اور سیکرٹری عائشہ رزاق اور امہ لیلیٰ کلثوم کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلے گئے مردوں …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں تھرو بال کے نمائشی مقابلے شروع ہوگئے، سیکرٹری کلچر سیاحت خیر محمد کلور نے افتتاح کیا۔ اس موقع پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، ویمن ونگ صدر فائزہ عامر اور سیکرٹری عائشہ رزاق اور امہ لیلیٰ کلثوم کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے پنجاب کو 0-2 سے، بلوچستان نے پنجاب کو 0-2 سے، خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 0-2 سے، سندھ نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے، سندھ نے پاکستان ریلوے کو 0-2 سے اور پاکستان ریلوے نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے ہرا دیا۔ خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے،

سندھ نے خیبرپختونخوا کو 0-2 سے، گلگت بلتستان نے خیبرپختونخوا کو 0-2 سے، پاکستان ریلوے نے پنجاب کو 0-2 سے، پاکستان نیوی نے پاکستان ریلوے کو 0-2 سے اور پاکستان نیوی نے پنجاب کو 0-2 سے ہرا دیا۔خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور سندھ نے پاکستان واپڈا کے خلاف واک اوور حاصل کئے۔