354ویں سینیٹ اجلاس کے لیے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کا اعلان

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے منگل کو 354ویں اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز کے پینل کا اعلان کیا ہے جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔پریذائیڈنگ آفیسرز کے پینل میں سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر خلیل طاہر اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ شامل ہیں۔اسی روز 354ویں سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوا جس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے منگل کو 354ویں اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز کے پینل کا اعلان کیا ہے جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی غیر موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔پریذائیڈنگ آفیسرز کے پینل میں سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر خلیل طاہر اور سینیٹر منظور احمد کاکڑ شامل ہیں۔اسی روز 354ویں سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوا جس کی صدارت پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے کی۔