کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے ، صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا‘ محمد زبیرگورنر سندھ

کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے ، صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا‘ محمد زبیرگورنر سندھ کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند اور مثبت سوچ کے حامل معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے جبکہ کھیلوں سے ہی نوجوانوں کو بے راہ روی سے …

کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے ، صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا‘ محمد زبیرگورنر سندھ

کراچی ۔ 27 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند اور مثبت سوچ کے حامل معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے جبکہ کھیلوں سے ہی نوجوانوں کو بے راہ روی سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ، انتہائی پسندی کے خلاف کھیل ایک م¶ثر اور نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوششیں کرتا رہوں گا اس ضمن میں صوبائی وزارت کھیل سے مسلسل رابطہ ہے میری پوری کوشش ہے کہ آئندہ بجٹ میں کھیلوں کے فروغ کے لئے فنڈز میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے رائل روڈیل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں چوتھی پی ٹی بی ایف رینکنگ باﺅلنگ چیمپئن شپ اوپن ،گریڈڈ سنگل، وومین سنگل ، نوائس سنگل ، ڈبل اور ٹیم ایونٹ کے فائنل کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جب سے میں گورنر سندھ بنا ہوں اس وقت سے آج کھیلوں کے حوالہ سے رائل روڈیل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میرا یہ پہلا دورہ ہے صحت ماحول کر دیکھ کر مجھے بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ رائل روڈیل اسپورٹس کمپلیکس میں بطور مہمان خصوصی گورنر سند ھ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام ، ٹرافی اور میڈل بھی دیئے

Leave a Reply