لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

راولپنڈی ۔18جولائی (اے پی پی):لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی …

راولپنڈی ۔18جولائی (اے پی پی):لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔