حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات کےلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات کےلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 9 اعتراضات عائد کئے گئے جو مضحکہ خیز تھے ، یہ بالکل ویسے ہی اعتراضات تھے جو عمران خان اور ان کا ٹولہ 2013ءسے ہم پر عائد کر رہا ہے،سےنیٹر آصف کرمانی لاہور۔17 اگست (اے پی پی ) حلقہ این اے 120 لاہورمیں …

حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات کےلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 9 اعتراضات عائد کئے گئے جو مضحکہ خیز تھے ، یہ بالکل ویسے ہی اعتراضات تھے جو عمران خان اور ان کا ٹولہ 2013ءسے ہم پر عائد کر رہا ہے،سےنیٹر آصف کرمانی

لاہور۔17 اگست (اے پی پی ) حلقہ این اے 120 لاہورمیں ضمنی انتخابات کےلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے اعتراضات داخل کرائے گئے تھے . جس پر ریٹرننگ آفیسر نے جمعرات کی شام فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ این اے120 لاہور سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر لگائے جانیوالے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کےلئے اہل قرار دیدیا۔حلقہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن 17ستمبر کو ہوگا۔کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد سےنیٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 9 اعتراضات عائد کئے گئے تھے جو سب کے سب مضحکہ خیز تھے ، یہ بالکل ویسے ہی اعتراضات تھے جیسے کہ عمران خان اور ان کا ٹولہ 2013ءسے ہم پر عائد کر رہا ہے۔ آصف کرمانی نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے تمام اعتراضات اٹھا کر پھینک دیئے ہیں اور ہم ایک بار پھر سرخرو ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ریٹرننگ افسر نے ہم سے پوچھا کہ کیا آپ کے بھی کوئی اعتراضات ہیں؟ تو ہم نے کہا نہیں، ہم میدان میں مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ نواز شریف سے نہیں پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں،ن لیگ شیر اور شیرنیوں کی جماعت ہے۔

Leave a Reply