ابوظہبی۔19نومبر (اے پی پی):خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے منگل کو منارۃ السعدیات میں منعقدہ ’’ابوظہبی آرٹ میلہ 2025‘‘ کا دورہ کیا۔ یہ آرٹ میلہ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے زیرِ اہتمام اور ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہا ہے۔ ابو ظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے اعلیٰ حکام نے خاتون …
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ابوظہبی آرٹ میلہ2025 کا دورہ،عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ
ابوظہبی۔19نومبر (اے پی پی):خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے منگل کو منارۃ السعدیات میں منعقدہ ’’ابوظہبی آرٹ میلہ 2025‘‘ کا دورہ کیا۔ یہ آرٹ میلہ محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے زیرِ اہتمام اور ابوظہبی کے ولی عہد اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہا ہے۔
ابو ظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے اعلیٰ حکام نے خاتون اول کا خیر مقدم کیا۔منگل کوایوا ن صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔یہ آرٹ میلہ معاشروں کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دیتا ہے اور ثقافتی روابط کو گہرا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ابوظہبی آرٹ، سال بھر چلنے والے بصری آرٹس پروگرام کا سالانہ اختتامی اور سب سے اہم پروگرام ہے جو مقامی اور بین الاقوامی گیلریوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں جدید اور معاصر فن پارے نمائش کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔ یہ فیئر نمائشوں، فن پاروں اور آرٹ کا بھی میزبان ہے جو عالمی سطح پر فن کے ذریعے مختلف تناظر اور نقطہ ہائے نظر کو اجاگرکرتی ہیں۔نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی گیلریاں حصہ لیتی ہیں اور مختلف آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔









