پاکستان کے مختلف شہروں سے سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، اب تک 78,929 پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جو کہ مجموعی کوٹے کا 66 فیصد ہے ۔
78 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد، پاکستان کے مختلف شہروں سے سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، اب تک 78,929 پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جو کہ مجموعی کوٹے کا 66 فیصد ہے ۔میں داخل

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔14مئی (اے پی پی):پاکستان کے مختلف شہروں سے سرکاری حج سکیم کے تحت حج آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، اب تک 78,929 پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جو کہ مجموعی کوٹے کا 66 فیصد ہے ۔ باقی 39,905 عازمین کی روانگی کا عمل بھی شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 34 روزہ طویل حج فلائٹ آپریشن اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جس کے اختتام میں صرف 8 روز باقی رہ گئے ہیں ۔ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جس کے بعد فضائی آپریشن مکمل ہو جائے گا۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر شیڈول 468 پروازوں میں سے اب تک 313 حج پروازیں آپریٹ کی جا چکی ہیں جن میں سے 282 پروازیں جدہ اور 186 مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ مکہ مکرمہ میں اس وقت 73,759 پاکستانی عازمین قیام پذیر ہیں جن میں وہ 34,200 عازمین بھی شامل ہیں جو مدینہ منورہ میں قیام اور زیارتیں مکمل کرنے کے بعد مکہ پہنچے ہیں۔ دوسری جانب مدینہ منورہ میں اب تک 32,626 عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کا شرف حاصل ہو چکا ہے۔ حجاج کرام کی رہنمائی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے 1,402 معاونین حج فیلڈ میں چوبیس گھنٹے تعینات ہیں۔ اس سال حج آپریشن میں پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائنز فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔







