سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ کی اے پی پی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) چین کا اعلیٰ سطحی وفدچین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکے جائزے کے لئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ، جن پر نومبر2017میں یہاں منعقد ہونے والے ساتویں مشترکہ رابطہ کمیٹی(جے سی سی)کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا۔سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ …

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) چین کا اعلیٰ سطحی وفدچین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکے جائزے کے لئے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ، جن پر نومبر2017میں یہاں منعقد ہونے والے ساتویں مشترکہ رابطہ کمیٹی(جے سی سی)کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا۔سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد بٹ نے یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ وفد اعلیٰ سطح کی حکومتی شخصیت اور مقامی کاروباری افراد سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ تمام صوبوں کے بھی دورے کرے گا تاکہ سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے تمام9اقتصادی زونز پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے اوررفتار کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہچین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت تمام منصوبوں پر بشمول مین لائن۔1(ایم ایل)ریلوے ٹریک کے منصوبوں پر بلا تاخیر تیزی سے کام جاری ہے