مرکنٹائل ایکس چینج میں 6.596 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,467 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.509 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,206 رہی،سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.337 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.575 ارب روپے, کرنسیز …

کراچی ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,467 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.509 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,206 رہی،سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 2.337 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.575 ارب روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.302ارب روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 269.866 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 264.284 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 262.029 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 229.119 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 171.567 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 49.301 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 33.487 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 13.311 ملین روپے, روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 172 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 87.753 ملین روپے تھی۔