آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا 108ارب روپے حجم کا بجٹ اسمبلی میں پیش

مظفرآباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2018-19کیلئے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا 108.2ارب روپے حجم کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کر دیا گیا۔بجٹ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 2.3ارب روپے کے اضافے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کیلئے ریکارڈ 25.2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ملازمین کی اضافی تنخواہوں اور پنشن سمیت دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے …

مظفرآباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2018-19کیلئے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا 108.2ارب روپے حجم کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کر دیا گیا۔بجٹ میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 2.3ارب روپے کے اضافے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کیلئے ریکارڈ 25.2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ملازمین کی اضافی تنخواہوں اور پنشن سمیت دیگر غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 82ارب 70کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی تنخواہ کے 10فیصد کے برابر ایڈہاک الاﺅنس اورہاﺅس رینٹ الاﺅنس کی موجودہ شرح میں 50فیصد جبکہ پنشن میں 10فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ مزید براں وزارت امور کشمیر کے زیر انتظام منصوبہ جات کیلئے 4ارب 37کروڑ 66لاکھ جبکہ دیگر مختلف وفاقی وزارتوں کے تحت وفاقی ترقیاتی پروگرام میں علیحدہ طور پر 49ارب روپے کی رقم مہیا کی گئی ہے۔