”نسان موٹرز“ کا سپورٹس کار سے زہریلی گیسوں کے اخراج بارے غلط دعویٰ پر جنوبی کوریا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ٹوکیو ۔ 27 جون(اے پی پی) جاپان کی کارساز کمپنی ”نسان موٹرز“ نے اپنی معروف سپورٹس کار سے زہریلی گیسوں کے اخراج بارے غلط دعویٰ کرنے پر جنوبی کوریا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے گرین کار ٹیکنالوجی خصوصاً الیکٹرک گاڑیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور کمپنی جنوبی کوریا کے …

ٹوکیو ۔ 27 جون(اے پی پی) جاپان کی کارساز کمپنی ”نسان موٹرز“ نے اپنی معروف سپورٹس کار سے زہریلی گیسوں کے اخراج بارے غلط دعویٰ کرنے پر جنوبی کوریا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے گرین کار ٹیکنالوجی خصوصاً الیکٹرک گاڑیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور کمپنی جنوبی کوریا کے دعویٰ کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت ماحولیات نے کشکائی ماڈل کی گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے زیادہ اخراج پر نسان کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر جرمانہ کیا تھا جو نسان نے ادا کر دیا ہے تاہم نسان کا کہنا ہے کہ وہ وزارت ماحولیات کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی۔

Leave a Reply