ممبئی ۔31 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون کو کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے ہی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون، دوسرا …
بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 جون کا کھیلا جائیگا

مزید خبریں
ممبئی ۔31 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون کو کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے ہی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون، دوسرا میچ 5 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان نے بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز رکھی تھی تاکہ کھلاڑی بھارتی کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کر سکیں۔








