رومانیہ کے سفیر کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 06 جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی و علاقائی امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں ہیں اورعالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی جانیوالی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ انہوں نے ان خیالات اظہار رومانیہ کے سفیر سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات میں کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ …

اسلام آباد ۔ 06 جون (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی و علاقائی امن کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں ہیں اورعالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی جانیوالی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ انہوں نے ان خیالات اظہار رومانیہ کے سفیر سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات میں کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کو ایک اہم ملک تصور کرتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے، اگرچہ سیاسی سطح پر دونوں ملکوں کے مابین مضبوط روابط موجودہیں تاہم تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری و تجارتی معاونت کے پیش نظر دونوں ملکوں کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر بہترین تعاون کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو وسعت کی نئی بلندیوں پر لے جانے کی خاطر دونوں ملک تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار کریں گے۔