ماحول کی صفائی کاخیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انسانی سرگرمیوں اور تعمیر و ترقی کے ماحوالیات پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ماحول کی صفائی کاخیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انسانی سرگرمیوں اور تعمیر و ترقی کے ماحوالیات پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ہمیں اس پر سنجیدگی سے نوٹس لینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست نے ”بین الاقوامی ماحولیاتی دن“ کے موقع پر مظفرآباد میں ای پی …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ماحول کی صفائی کاخیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ انسانی سرگرمیوں اور تعمیر و ترقی کے ماحوالیات پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ہمیں اس پر سنجیدگی سے نوٹس لینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست نے ”بین الاقوامی ماحولیاتی دن“ کے موقع پر مظفرآباد میں ای پی اے (ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ) کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی اداروں کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں اور ایسے قوانین بنانے چاہئیں کہ قیمتی ماحولیاتی وسائل کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ماحول کے بارے میں ہمیں اپنے رویوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول دوست ہوں۔ صدر آزاد کشمیرنے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات اور ماحولیاتی تنزلی کے ان گنت مضر اثرات رونما ہو رہے ہیں۔