محتسب کا دفتر عوام کو آسان رسائی کے ساتھ ساتھ سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،سردار مسعود خان کا مرزا ظفر حسین سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ محتسب کا دفتر عوام کو آسان رسائی کے ساتھ ساتھ سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر نے محتسب آزاد جموں و کشمیر مرزا ظفر حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر میں صدر ریاست سے …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ محتسب کا دفتر عوام کو آسان رسائی کے ساتھ ساتھ سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر نے محتسب آزاد جموں و کشمیر مرزا ظفر حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوان صدر میں صدر ریاست سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموںوکشمیر نے آزادکشمیر کے تین ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز پرمحتسب سیکرٹریٹ کے ذیلی دفاتر کے قیام اور گزشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی پر محتسب آزادجموںوکشمیر کی تعریف کی۔