اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات، قضیوں اور دشمن داریوں کے پرامن حل کے لئے دنیا کی مختلف تہذیبوں کے مابین مشترکات اور اختلافات کو سمجھنے اور مذاہب کے درمیان ڈائیلاگ بہت ضروری ہے اور اس کی بے پناہ اہمیت و افادیت ہے ۔ صدر آزادکشمیر نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اکبر …
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر اکبر احمد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنازعات، قضیوں اور دشمن داریوں کے پرامن حل کے لئے دنیا کی مختلف تہذیبوں کے مابین مشترکات اور اختلافات کو سمجھنے اور مذاہب کے درمیان ڈائیلاگ بہت ضروری ہے اور اس کی بے پناہ اہمیت و افادیت ہے ۔ صدر آزادکشمیر نے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اکبر احمد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اکبر احمد واشنگٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی سروس اسکول کی ابن خلدون چیئر آف اسلامک سٹڈیز کے سربراہ اور برطانیہ میں پاکستان کے سابقہ ہائی کمشنر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر اکبر احمد نے اپنی حال ہی میں لکھی جانیوالی کتاب ”یورپ کا سفر“ صدر آزادکشمیر کو پیش کی۔ صدر آزادکشمیر نے پروفیسر اکبر کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جو وہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان باہمی مفاہمت و یگانگت کو مضبوط کرانے کے لئے سرانجام دے رہے ہیں، اس سے بالخصوص اسلامی دنیا اور مغرب کے درمیان فکری خلیج کم کرنے میں مدد ملے گی اور ان کے مابین دوریاں کم ہوں گی۔









