آئندہ عام انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس (آج) چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہو گا

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)الیکشن کمیشن میں آئندہ عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے جائزے کے لئے اہم اجلاس آج بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمدرضا کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس کے دوران انتخابی مہم میں جلسوں، کارنرمیٹنگز اور اجلاسوں کے دوران سکیورٹی کی فراہمی، سیاسی جماعتوں کے قائدین کو سکیورٹی کی فراہمی، فوج اور رینجرز کی تعیناتی، حساس اور انتہائی …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)الیکشن کمیشن میں آئندہ عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے جائزے کے لئے اہم اجلاس آج بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمدرضا کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس کے دوران انتخابی مہم میں جلسوں، کارنرمیٹنگز اور اجلاسوں کے دوران سکیورٹی کی فراہمی، سیاسی جماعتوں کے قائدین کو سکیورٹی کی فراہمی، فوج اور رینجرز کی تعیناتی، حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشن کاجائزہ اور پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کاجائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں