اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزارت صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکوموں کے مابین رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزارت قومی صحت، خدمات، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی کارکردگی کے بارے میں منگل کو ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزارت صحت خدمات، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی کارکردگی کے بارے بریفنگ
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزارت صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکوموں کے مابین رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزارت قومی صحت، خدمات، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی کارکردگی کے بارے میں منگل کو ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر برائے قومی صحت خدمات محمد یوسف شیخ، وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری وزارت صحت اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری قومی صحت خدمات نے وزیراعظم کو بالخصوص 18ویں ترمیم کے بعد ادویات، طبی تعلیم، بیماریوں کے جائزہ، فریقین سے مشاورت، صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں تحقیق اور ملک کی عالمی ذمہ داریوں جیسے شعبوں میں وزارت کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزارت کے ملحقہ محکموں کے کردار اور ریگولیٹری اور کوآرڈینیشن امور، پالیسی سازی کی تشکیل کے عمل اور قومی سطح پر تحقیقی کام کو اجاگر کیا۔









