اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عادی لوٹے اپنے پانچویں رہنما کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے جو سوال پوچھے ہیں …
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عادی لوٹے اپنے پانچویں رہنما کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے جو سوال پوچھے ہیں ان سوالوں کا جواب دیں اور لوٹا نوازی کرنے کی کوشش نہ کریں،کئی ہسپتالوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے ذکر کی بجائے خیبر پختونخوا صرف ایک بھی نئے ہسپتال، ہونیورسٹی یا سکول کا نام بتائیں، دوسروں کے بنائے ہوئے پروجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں نہ لگائیں،کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے آپ کی سب سے بڑی کارکردگی 90 دن میں احتساب کمیشن کو تالہ لگا نا ہے،پورے پاکستان کے لیے عمران خان نے جو بجلی پیدا کرنی تھی اس کی وضاحت کریں









