اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے حج آپریشنز کو احسن انداز میں یقینی بنانے کیلئے وزارت مذہبی امورکے اب تک کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمررسیدہ اورمعذور عازمین پر خصوصی توجہ دی جائے اورایسے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا حج آپریشنز کو احسن انداز میں یقینی بنانے کیلئے وزارت مذہبی امورکے اقدامات پر اطمینان کااظہار
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے حج آپریشنز کو احسن انداز میں یقینی بنانے کیلئے وزارت مذہبی امورکے اب تک کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عمررسیدہ اورمعذور عازمین پر خصوصی توجہ دی جائے اورایسے عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کو وزارت مذہبی امور کے طریقہ ہائے کار بالخصوص حج آپریشنز2018ءکے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں وزیر مذہبی امورایم یوسف شیخ، وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر، سیکرٹری مذہبی امورخالد مسعودچوہدری، متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق اوردیگر سینئرحکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری مذہبی امورنے وزیراعظم کو وزارت مذہبی امور کے مختلف افعال بشمول حج پالیسی کی تیاری اورعمل درآمد، زیارات وعمرہ، زکواة کی وصولی اورتقسیم، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پالیسی کی تشکیل، متروکہ وقف املاک بورڈ کاانتظام وانصرام، رویت ہلال اورغلطیوں سے مبراءقران کریم اشاعت کویقینی بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری نے اجلاس کو حج آپریشنز 2018ءکو احسن انداز میں آگے بڑھانے سے متعلق تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔









