اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک متعلقہ ریٹرننگ افسران جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں 4 جون سے 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہو …
عام انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری، 19 جون کو مکمل ہوگا
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک متعلقہ ریٹرننگ افسران جاری رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں 4 جون سے 11 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امیدواروں کے ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ ان پر اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 29 جون تک ہوں گے۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 29 جون تک واپس لئے جا سکیں اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجراءکیا جائے گا جبکہ 30 جون کو امیدواروںکو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ ہی یہ مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔ پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے بھی اسی شیڈول پر عمل کیا جائے گا۔









