جنوبی ایشیاءکے ممالک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت گزشتہ 17 سالوں کے دوران پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں 14.5 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) جنوبی ایشیاءکے ممالک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے تحت گزشتہ 17 سالوں کے دوران پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں 14.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2000ءکے دوران جنوبی ایشیاءکے ممالک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں پاکستان کا حصہ 23 فیصد …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) جنوبی ایشیاءکے ممالک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے تحت گزشتہ 17 سالوں کے دوران پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں 14.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2000ءکے دوران جنوبی ایشیاءکے ممالک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں پاکستان کا حصہ 23 فیصد تھا جو 8.5 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تجارت‘ سرمایہ کاری اور ترقی کے ادارے (یو این سی ٹی اے ڈی) کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ کے مطابق سال 2000ءکے دوران جنوبی ایشیاءکے ممالک میں 30 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی جو 17 سالوں کے دوران 2017ءمیں 507ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔