اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے بدھ کو وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا جہاں پر انھیں وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وفاقی وزیر نے وزارت پارلیمانی امور کے تحت چلنے والے وزیراعظم شکایات سیل کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ وزیراعظم شکایات سیل نے تقریبا74ہزار شکایات …
نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر کا وزارت پارلیمانی امور کا دورہ،وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بیرسٹر سید علی ظفر نے بدھ کو وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا جہاں پر انھیں وزارت سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وفاقی وزیر نے وزارت پارلیمانی امور کے تحت چلنے والے وزیراعظم شکایات سیل کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ وزیراعظم شکایات سیل نے تقریبا74ہزار شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے سائلین کو ریلیف فراہم کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شکایات سیل کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ اس میں مزید بہتری لائی جائے اور زیر التواءشکایات کو جلد نمٹانے کے لئے سیکرٹری پارلیمانی امور ،ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کو صوبائی حکومتوں کے اعلی سطح کے افسران کے ساتھ میٹنگز کرنے کی بھی ہدایت دی۔









