اٹلس ہنڈانے موٹر سائیکلز کی سالانہ پیداوار کو 15 لاکھ یونٹس تک بڑھانے کے لئے 15 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔14 جون (اے پی پی) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) ہنڈا موٹر سائیکلز کی سالانہ پیداوار کو 15 لاکھ یونٹس تک بڑھانے کے لئے 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلز کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ اے ایچ ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیداوار میں توسیع کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔ کمپنی کی رپورٹس کے …

اسلام آباد ۔14 جون (اے پی پی) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) ہنڈا موٹر سائیکلز کی سالانہ پیداوار کو 15 لاکھ یونٹس تک بڑھانے کے لئے 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلز کی طلب کو پورا کیا جاسکے۔ اے ایچ ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیداوار میں توسیع کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔ کمپنی کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 19.05 فیصد کا اصافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت 10 لاکھ 58 ہزار یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 8 لاکھ 88 ہزار 640 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔