رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں مینوفیکچرنگ صنعت کی شرح نمو میں 5.76 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلے میںملک کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی صنعت(ایل ایس ایم آئی)شرح نمو میں 5.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کاایل ایس ایم آئی کے کوائنٹم انڈیکس نمبرز(کیو آئی ایم)جولائی تا اپریل 2017-18کے دوران 149.39پوائنٹس ریکارڈ ہوا جو اپریل تا جولائی …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 10ماہ کے دوران گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلے میںملک کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی صنعت(ایل ایس ایم آئی)شرح نمو میں 5.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کاایل ایس ایم آئی کے کوائنٹم انڈیکس نمبرز(کیو آئی ایم)جولائی تا اپریل 2017-18کے دوران 149.39پوائنٹس ریکارڈ ہوا جو اپریل تا جولائی 2016-17 کے دوران 141.25پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا یہ اعدادو شمار 5.7فیصد بڑھوتی کو ظاہر کرتے ہیں۔صوبائی شماریات بیورو کے مانیٹر کردہ مصنوعات میں 1.2فیصدبڑھوتی اور آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کمیٹی(او سی اے سی) کے اشاریوں میں 0.76بڑھوتی کے بعد وزارت صنعت کے جائزہ شدہ اشاریوں میں3.81فیصد کی بلند ترین بڑھوتی کو ظاہر کرتی ہے۔ سالانہ بنیاد پر اپریل2018میں گزشتہ برس کے اس عرصہ کے مقابلہ میں صنعتی بڑھوتی میں 4.14 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے تاہم ماہانہ بنیاد پر اپریل2018 میں مارچ2018 کے مقابلہ میں 16.08 فیصد صنعتی نمو میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی۔