اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے 3935 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر اور دیگر متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ …
ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی ٹیکس وصولی کا بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کیلئے 3935 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کیلئے فیلڈ دفاتر اور دیگر متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 3274 ارب روپے سے زائد کے محصولات اب تک جمع ہوئے ہیں اور 661 ارب روپے 30 جون تک مزید وصول کئے جانے ہیں۔









