واشنگٹن ۔ 19 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جرمن عوام مہاجرت کی پالیسی پر اپنی قیادت کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں اور کمزور مخلوط حکومت لڑکھڑاتی دکھائی دے رہی ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ مہاجرین کی وجہ سے جو یورپ میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہ نہیں …
جرمن اپنی قیادت کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں، ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 19 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جرمن عوام مہاجرت کی پالیسی پر اپنی قیادت کے خلاف ہوتے جا رہے ہیں اور کمزور مخلوط حکومت لڑکھڑاتی دکھائی دے رہی ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ مہاجرین کی وجہ سے جو یورپ میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ تبدیلی کا ایسا عمل امریکا میں بھی پیدا ہو۔ ٹرمپ کے مطابق جرمنی میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور سارے یورپ میں لاکھوں مہاجرین کو داخل کرنا ایک بڑی غلطی تھی۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہاجرت کی پالیسی سے یورپی معاشرت میں واضح تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی مہاجر مخالف اور دائیں بازو کی عوامیت پسند پالیسیوں کا حامی قرار دیا جاتا ہے۔








