اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان میں 10 ملین گھروں کی قلت کا سامنا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں گھروں کی کمی کی شرح 40 فیصد تک ہے جبکہ گھروں کی کمی میں ہر سال 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس کا اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17 کے دوران ہاﺅسنگ اور تعمیرات کے شعبہ میں 28 ارب ڈالر کی …
پاکستان میں 10 ملین گھروں کی قلت کا سامنا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان میں 10 ملین گھروں کی قلت کا سامنا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں گھروں کی کمی کی شرح 40 فیصد تک ہے جبکہ گھروں کی کمی میں ہر سال 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس کا اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17 کے دوران ہاﺅسنگ اور تعمیرات کے شعبہ میں 28 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی ) کے 9.3 فیصد کے مساوی رہی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان میں ہاﺅسنگ کے شعبہ کے مسائل کے خاتمہ کےلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کے ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ہاﺅسنگ و تعمیرات کے شعبہ کے فروغ سے صنعت سے وابستہ 26 سے زائد صنعتی شعبوں کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ اضافہ سے اقتصادی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔









