اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) ملک کے تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جبکہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے ملک کا تجارتی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے۔ رواں سال 2017-18ءکے ابتدائی دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران پاکستان میں 2.237 ارب ڈالر کی براہ راست …
تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے‘ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) ملک کے تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور تجارتی خسارہ کو کم کرنے کیلئے صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جبکہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے ملک کا تجارتی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے۔ رواں سال 2017-18ءکے ابتدائی دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران پاکستان میں 2.237 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی کا حجم 1.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا ہے۔









