ریاض ۔ 19 جون (اے پی پی) سعودی عرب میںخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ سعودی حکومت نے ایک اعلامیہ میں واضح کیا کہ شاہ سلمان نے وزراء، نائبین اور اعلیٰ درجے کے عہدیداروں کے قوانین کے مطابق احمد بن عقیل الخطیب کو محکمہ تفریحات کے سربراہ اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کردیا …
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد الخطیب کو سبکدوش کردیا

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 جون (اے پی پی) سعودی عرب میںخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے محکمہ تفریحات کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کو ان کے منصب سے سبکدوش کردیا۔ سعودی حکومت نے ایک اعلامیہ میں واضح کیا کہ شاہ سلمان نے وزراء، نائبین اور اعلیٰ درجے کے عہدیداروں کے قوانین کے مطابق احمد بن عقیل الخطیب کو محکمہ تفریحات کے سربراہ اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کردیا اور متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کے احکا م بھی جاری کردیئے۔ شاہ سلمان نے پبلک پراسیکیوشن کے 66 ارکان کی ترقی کا حکمنامہ بھی جاری کردیا۔ پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے اس پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔








