بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

سنگاپور ۔ 29 جون (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ یورپی یونین سے انخلاءبارے ریفرنڈم کے بعد سٹاک مارکیٹوں کو ہونے والے نقصان کی بحالی بتائی گئی ہے۔ امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمت میں 0.77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.22 ڈالر فی بیرل میں …

سنگاپور ۔ 29 جون (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ یورپی یونین سے انخلاءبارے ریفرنڈم کے بعد سٹاک مارکیٹوں کو ہونے والے نقصان کی بحالی بتائی گئی ہے۔ امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کی قیمت میں 0.77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.22 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ برینٹ کروڈ کے تحت قیمتوں میں 0.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.88 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ناروے میں آئل انڈسٹری سے وابستہ ورکروں کی ممکنہ ہڑتال کے باعث بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

Leave a Reply