بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی

لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ جمعہ کو برطانوی ریفرنڈم کے بعد سونے کی قیمتوں میں دو سال کے عرصہ میں پہلی مرتبہ بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1311.61 …

لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ جمعہ کو برطانوی ریفرنڈم کے بعد سونے کی قیمتوں میں دو سال کے عرصہ میں پہلی مرتبہ بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1311.61 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ یو ایس گولڈ فیوچرکے تحت اگست کےلئے سونے کی خریداری کے معاہدے 9.80ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 1314.90 ڈالر میں طے پائے ۔

Leave a Reply