سعودی عرب کا بین الاقوامی مارکیٹ سے تین لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ

دبئی ۔ 29 جون (اے پی پی) سعودی عرب نے بین الاقوامی مارکیٹ سے تین لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک میں اجناس کے ادارے سعودی گرینز کونسل نے بین الاقوامی مارکیٹ سے 3 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کےلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ سعودی گرینز کونسل نے 12.5فیصد پروٹین کی حامل گندم …

دبئی ۔ 29 جون (اے پی پی) سعودی عرب نے بین الاقوامی مارکیٹ سے تین لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک میں اجناس کے ادارے سعودی گرینز کونسل نے بین الاقوامی مارکیٹ سے 3 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کےلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ سعودی گرینز کونسل نے 12.5فیصد پروٹین کی حامل گندم کی شپمنٹ یکم ستمبر سے لے کر30 ستمبر تک مکمل کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ 80 ہزار ٹن گندم جدہ جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم دمام کے ساحل پر وصول کی جائے گی۔ رواں سال کے دوران گندم کی خریداری کے حوالے سے یہ تیسرا بین الاقوامی ٹینڈر ہے۔

Leave a Reply