اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) فرنس آئل کی بجائے ایل این جی سے بجلی پیدا کر کے سالانہ 2 ارب ڈالر کی بچت کی جا رہی ہے جس سے فرنس آئل کی درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت توانائی کے حکام نے کہا ہے کہ ایل این جی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے جس کی مدد سے بجلی کے پیداواری اخراجات کو …
فرنس آئل کی بجائے ایل این جی سے بجلی پیدا کر کے سالانہ 2 ارب ڈالر کی بچت کی جا رہی ہے، وزارت توانائی
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) فرنس آئل کی بجائے ایل این جی سے بجلی پیدا کر کے سالانہ 2 ارب ڈالر کی بچت کی جا رہی ہے جس سے فرنس آئل کی درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت توانائی کے حکام نے کہا ہے کہ ایل این جی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے جس کی مدد سے بجلی کے پیداواری اخراجات کو 7 تا 8 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے لئے نئے معاہدوں کے تحت سالانہ 300 تا 400 ملین ڈالر کی بچت کی جا سکے گی اور اس سے آئندہ دس سال کے دوران 3.5 تا 4 ارب ڈالر کی بچت کے ساتھ ساتھ صارفین کو سستی بجلی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔









