اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)پاکستان میں رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.3 فیصد کم ہوئی، اس دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.47 بلین ڈالر رہا جو پچھلے مالی سال کے اتنے ہی عرصہ میں حجم 2.5 بلین ڈالر تھا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءمیں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری …
پاکستان میں رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.3 فیصد کم ہوئی،سٹیٹ بنک
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)پاکستان میں رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.3 فیصد کم ہوئی، اس دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.47 بلین ڈالر رہا جو پچھلے مالی سال کے اتنے ہی عرصہ میں حجم 2.5 بلین ڈالر تھا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءمیں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال مئی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 237.9 ملین ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اسی ماہ میں 322.7 ملین ڈالر تھا۔ اس عرصے میں چین سب سے بڑا غیرملکی سرمایہ کار رہا جس کی مئی میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 95.6 ملین ڈالر رہا۔









