اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ء کے ابتدائی دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران سلفیورک ایسڈ کی قومی پیداوار میں4787 ٹن یعنی10.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران سلفیورک ایسڈ کی پیداوار47 ہزار719 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال کے …
رواں مالی سال2017-18ء کے ابتدائی دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران سلفیورک ایسڈ کی قومی پیداوار میں4787 ٹن یعنی10.03 فیصد کی کمی
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ء کے ابتدائی دس مہینوں میں جولائی تا اپریل کے دوران سلفیورک ایسڈ کی قومی پیداوار میں4787 ٹن یعنی10.03 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل کے دوران سلفیورک ایسڈ کی پیداوار47 ہزار719 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سلفیورک ایسڈ کی پیداوار 42 ہزار932 ٹن تک کم ہوگئی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سلفیورک ایسڈ کی قومی پیداوار میں10فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں مالی سال 2017ءکے دوران سلفیورک ایسڈ کی مقامی پیداوار میں25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔









