اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے پاک امریکہ تعلقات پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کے باوجودپاکستان اپنے علاقائی تعلقات کو بہتر بنائے نیز بھارت کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری لائے اور پاکستان امریکہ کی سپورٹ حاصل کرنے کےلئے اپنی کوششوں کو وسیع کرے جبکہ امریکہ کو …
تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے پاک امریکہ تعلقات پر ایک جامع رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے پاک امریکہ تعلقات پر ایک جامع رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کے باوجودپاکستان اپنے علاقائی تعلقات کو بہتر بنائے نیز بھارت کے ساتھ بھی تعلقات میں بہتری لائے اور پاکستان امریکہ کی سپورٹ حاصل کرنے کےلئے اپنی کوششوں کو وسیع کرے جبکہ امریکہ کو باور کرائے کہ چین کے ساتھ اس کی پارٹنر شپ دوسرے اتحادیوں کےلئے غیر مناسب نہیں ہے۔ ےہ رپورٹ آئی پی آر اور واشنگٹن میں قائم معروف تھنک ٹینک یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے تعاون سے تیار کی ہے۔ اس سلسلے میں آئی پی آر نے فیصلہ سازی، سیکورٹی اور غیر ملکی پالیسی کے ساٹھ ماہرین کے انٹرویو کئے۔رپورٹ کے مطابق تعلقات میں تناﺅ کے باوجود امریکہ اور پاکستان کے لےے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مفادات اور ضروریات کو سمجھےں۔ آئی پی آر کی سٹڈی نے کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان خلاءکو پر کیا جائے۔ رپورٹ کو آئی پی آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمایوں اخترخان اور اشرف حیات نے تحریر کیا ہے۔ آئی پی آر کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم کیا جائے لیکن امن قائم کرنے کےلئے دونوں کے طریقے مختلف ہیں کیونکہ دونوں کے مقاصد ایک جیسے نہیں ہیں جہاں تک افغانستان میں بھارت کے اثرات کا تعلق ہے پاکستان افغانستان میں ایک دوستانہ حکومت چاہتا ہے جبکہ امریکہ وہاں پر فوجی حل کاخواہاں ہے۔ اس کے اختلافات جیسے بھی ہوں اس کے باوجود پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اعتماد کی فضاءپیدا کرنے کےلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، اس کا مطلب ےہ نہیں کہ پاکستان امریکہ کے تمام مطالبات پورے کرے۔ پاکستان کو چاہے کہ امریکہ کو واضح طور پر بتا دے کہ اس کےلئے کیا ممکن ہے اور کیا نہیں۔









