کراچی ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی بحالی قومی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے ایئر لائن کی کارکردگی میں بہتری کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر برائے دفاع، خارجہ امور اور ایوی ایشن عبد اللہ حسین ہارون نے پی آئی اے ہیڈ آفس کے …
پی آئی اے کی بحالی قومی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے، نگران وفاقی وزیر عبد اللہ حسین ہارون
کراچی ۔ 25 جون (اے پی پی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی بحالی قومی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے اور موجودہ انتظامیہ کی جانب سے ایئر لائن کی کارکردگی میں بہتری کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر برائے دفاع، خارجہ امور اور ایوی ایشن عبد اللہ حسین ہارون نے پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں انہیں پی آئی اے کے بزنس پلان کے بارے میں پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسرمشرف رسول سیان نے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن اور پی آئی اے کے قائم مقام چیئر مین ڈاکٹر اعجاز منیر، ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز عاطف باجوہ، نوید ملک اور حق نواز بھی موجود تھے۔









