پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی اگست میں شیڈول قومی ایونٹ کیلئے پانچ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کی دعوت

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے رواں برس اگست میں شیڈول قومی سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں پانچ غیرملکی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی ایف کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا ہے کہ سائیکلنگ ایونٹ 25 اگست کو خیبرایجنسی میں منعقد ہو گا، ریس کا آغاز باب …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) نے رواں برس اگست میں شیڈول قومی سائیکلنگ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں پانچ غیرملکی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی ایف کے سیکرٹری اظہر علی شاہ نے بتایا ہے کہ سائیکلنگ ایونٹ 25 اگست کو خیبرایجنسی میں منعقد ہو گا، ریس کا آغاز باب خیبر اور اختتام طورخم بارڈر میں ہو گا اور شرکاءکو 73 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایونٹ میں شرکت کیلئے سری لنکا، ایران، افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔

Leave a Reply