وفاقی وزیربر ائے اطلاعات و نشریات سید علی ظفر کا واپڈا ہاﺅس کا دورہ

لاہور۔26 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و آبی وسائل سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک کو پانی کے بحران سے نکالنے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کے لئے واپڈا کے اقدامات لائق تحسےن ہےں۔ وہ منگل کو واپڈا ہاﺅس لاہور کے دورہ کے دوران گفتگوکررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ …

لاہور۔26 جون(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات و آبی وسائل سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک کو پانی کے بحران سے نکالنے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر کے لئے واپڈا کے اقدامات لائق تحسےن ہےں۔ وہ منگل کو واپڈا ہاﺅس لاہور کے دورہ کے دوران گفتگوکررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وفاقی وزیر کو ملک میں پانی اور پن بجلی کے امور پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر کو دیامربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم سمیت واپڈا کے دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔